Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : مزید آٹھ ڈاکٹرز کورونا سے متاثر

شائع 18 جون 2020 11:30am

کراچی میں انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے مزید آٹھ ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہو گئے۔

کراچی  میں کورونا وائرس کے فرنٹ لائن پر موجود مسیحاؤں پر وارجاری ہیں۔

ایف بی ایریا سولہ نمبر کے کراچی انسٹیٹوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے مزید آٹھ ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہو گئے۔

متاثرین میں ڈاکٹر ماجد، ڈاکٹر معراج، ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر نصیر، ڈاکٹر رکشندہ اور ڈاکٹر صدف شامل ہیں۔

تمام ڈاکٹروں نے خود کو گھروں پر قرنطینہ کر لیا۔